8 اپریل 2015 - 16:40
امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی میں تیزی

امریکا کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کی سربراہی میں یمن کے حوثی قبائل کیخلاف برسرِ پیکار اتحاد کے لئے اسلحے کی فراہمی کا عمل تیز کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا نے یمن جنگ میں سعودی اتحاد کے لئے اسلحے کی فراہمی میں تیزی کر دی ہے۔ امریکی نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اتحادی ممالک کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں تعاون بھی بڑھا رہا ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کی سربراہی میں یمن کے حوثی قبائل کیخلاف برسرِ پیکار اتحاد کے لئے اسلحے کی فراہمی کا عمل تیز کر رہا ہے۔
امریکا کے نائب وزیرِ خارجہ اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا اتحادی ممالک کے ساتھ خفیہ معلومات کے تبادلے کے سلسلے میں تعاون بھی بڑھا رہا ہے۔
گزشتہ روز منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض کے دورے کے موقع پر امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا نے سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے لئے اسلحے کی فراہمی تیز کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سعودی عرب کے اس پیغام کی حمایت کرنا ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے حوثی قبائل کو باور کروایا ہے کہ یمن کو طاقت کے زور پر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
اُدھر امدادی اداروں نے یمن کے شہر عدن میں انسانی بحران میں اضافے سے متعلق بھی خبردار کیا ہے جہاں شہر کی سڑکوں پر باغیوں اور حکومتی اتحادیوں کی لڑائی جاری ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں یمن میں جاری لڑائی میں کم سے کم ساڑھے پانچ سو افراد شہید اور دو ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔
یونیسف کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کم از کم 74 بچے بھی شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو اس لڑائی کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی ترجمان کا کہنا ہے عدن میں صورتحال تباہ کن ہے۔ عدن میں ہر گلی ہر کونے میں جنگ ہو رہی ہے اور بہت سے شہری بھاگ کر کہیں جا بھی نہیں سکتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲